آلو کی پیداوار: پاکستان 10 بڑے ممالک میں شامل ہوگیا

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں برس پاکستان نے آلو کی بہترین پیداوار حاصل کی ہے، جس کے بعد پاکستان آلو کاشت کرنے والے 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

پاکستان کے زرعی ماہرین اور کسانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں آلو کی پیداوار 80 لاکھ ٹن سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 3 سال میں آلو کی پیداوار میں مجموعی طور ہر 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2020-21 میں پاکستان میں آلو کی کل پیداوار 50 لاکھ 87 ہزار ٹن تھی جو 2022-23 میں 80 لاکھ ٹن سے زیادہ (8.1 ملین ٹن) ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پاکستان سبزیاں پیدا کرنے والے دنیا کے 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں نویں نمبر پر آ گیا ہے۔

2022 کے اعداوشمار کے مطابق، چین 95.6 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ آلو کاشت کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر تھا۔ 56.1 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ بھارت دوسرے، 20.9 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ یوکرین تیسرے، 18.9 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ روس چوتھے، 17.8 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ امریکا پانچویں، 10.6 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ جرمنی چھٹے، 10.1 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ بنگلہ دیش ساتویں، 8 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ فرانس آٹھویں اور 6.9 ٹن ملین آلو کی پیداوار کے ساتھ نیدر لینڈز دسویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گندم، چاول اور مکئی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ آلو کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ آلو کی 95 فیصد پیداوار صوبہ پنجاب سے حاصل کی جاتی ہے۔  گزشتہ 10 سال کے دوران، معاشی اعتبار سے آلو کی فصل کو ملک میں خاصی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp