امریکا نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فنڈز فراہمی کی مخالفت نہیں کی، جان کیری

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جوبائیڈن کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان سمیت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی کبھی مخالفت نہیں کی۔

امریکی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو فنڈز دینے کی حمایت کی ہے۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ فنڈز کو ذمہ داری اور معاوضے سے منسلک کرنے کی مخالفت ضرور کی تھی لیکن کبھی لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کی مخالفت نہیں کی، اگر فنڈز دینے کے خلاف ہوتے تو تجویز کو روک دیتے۔

جان کیری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان کو ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے جو انتہائی کم ہیں، دیگر ملکوں نے 10 کروڑ ڈالر دیے، مگر ہمیں کانگریس کی منظوری درکارہوتی ہے۔ ہمیں ڈر تھا کہ کانگریس اس امداد کو مسترد نہ کردے لہٰذا یہ رقم صرف فنڈ قائم کرنے کے لیے دی گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp