نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے: ’کیا یہ جعلی ووٹ والے تھیلے ہیں‘

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستحقین کو رمضان پیکج دینے جا رہے ہیں جس کا نام ’رمضان نگہبان‘ رکھا ہے جس میں تکلیف اٹھائے بغیر غریب کا حق ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے. جب وہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دائیں اور بائیں جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر والے ’رمضان نگہبان‘ کے تھیلے رکھے گئے تھے جس پر صارفین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو حد ہو گئی کہ والد کی تصویر والے آٹے کے تھیلے  پیچھے رکھ کر مریم نواز پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔

ایک ایکس صارف لکھتے ہیں کہ  مارکیٹنگ کرنے والے لوگوں کو مریم نواز سے سیکھنا چاہیے۔

ارسلان بلوچ نے طنزاً سوال کیا کہ کیا یہ جعلی ووٹ والے تھیلے ہیں؟

ایک صارف نے لکھا کہ پریس کانفرنس کے دوران پیچھے نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے رکھنا بہت ضروری تھا کیا؟

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے اور رمضان میں عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا،غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp