سعودی عرب کے العجلان ہولڈنگ گروپ کے اعلیٰ سطحی وفد نے 6مارچ کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کا دورہ کیا۔
سعودی وفد کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین محمد بن عبدالعزیز عجلان نے کی۔ وفد میں العجلان ہولڈنگ گروپ کے مختلف سیکٹرز کے نمائندے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے مختلف سیکٹرز کے افسران نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے متعلق بریفنگ دی۔وفد نے ممکنہ سیکٹرز میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع کی دریافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات کا علمبردار ہے جو کہ حکومتی اور نجی شرکت کے باعث بڑھتے ہوئے دائرہ اثر میں تبدیل ہو رہا ہے