ایس آئی ایف سی اجلاس: اسٹریٹیجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اسٹریٹیجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری منصوبوں، پالیسی اقدامات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ایپکس کمیٹی نے ان منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے whole of the Government Approach کے متعین شدہ اہداف کے حصول میں مثبت کردار کو سراہا۔

کمیٹی نے ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مجموعی طور پر جائزہ لیا اور ان کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا۔

کمیٹی نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی استعداد کار کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے مختلف شعبوں میں اقدامات، افرادی قوت کی ترقی، مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مقامی تنازعات کے حل کے لیے موثر طریقہ کار سے ایک پائیدار نظام بنانے کی بھی تعریف کی۔

کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی طرف سے سرمایہ کاری سے بھرپور مستفید ہونے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف کا حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم

آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے ملک میں معاشی استحکام اور لوگوں کی معاشی و سماجی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کے بھرپور ساتھ کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتام پر نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، تمام وزارتوں، اداروں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے معاشی اہداف کے حصول میں نگراں حکومت کی معاونت اور مستقبل کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کرنے میں کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے آئندہ منتخب حکومت کو ملک کے وسیع تر مفاد میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی قائم کردہ معاشی اقدمات کی رفتار سے مستفید ہونے کی تاکید کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ بمباری شروع کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

2025 میں ہجرت کے راستوں پر 7,900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

گزشتہ سال غیرقانونی ہجرت کی کوشش میں تقریباً 7 ہزار 900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ