ایکتا کپور کی نظر انتخاب، پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ کا دوسرا جنم جلد متوقع

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں دیکھے جاتے ہیں اور ہمارے پاس ایسے ڈرامے ہیں جنہوں نے ماضی قریب میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

جہاں تک ویورشپ کا تعلق ہے ریکارڈ توڑ ’تیرے بن‘ نے تو ہنگامہ ہی مچا دیا تھا۔ اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اسے بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔

کیا بھارت کے عام شائقین اور کیا معروف شوبز شخصیات سب ہی یکساں طور پر ’تیرے بن‘ کے سحر میں مبتلا ہوئے۔

یمنیٰ اور وہاج بھارت میں بڑے پیمانے پر مشہور ہوئے۔ تاہم ڈرامے کا پلاٹ بھی اس وقت تبدیل کیا گیا جب بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے شائقین نے متنازعہ اسٹوری لائن پر شور بپا کیا۔

اب ایسا لگتا ہے کہ ’تیرے بن‘ ہندوستانی ناظرین کے لیے ان کی ڈرامہ معروف ڈرامہ ساز و ہدایت کار ایکتا کپور کے ذریعے ایک نیا جنم لینے والا ہے۔

معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر اور ویٹرن اداکار جیتیندر کی صاحبزادی ایکتا کپور

شنید ہے کہ ایکتا کپور ’تیرے بن‘ کا ری میک بنانا چاہتی ہیں جس کا نام ’تیرے بن‘ ہی ہوگا۔ یہ ڈرامہ بھارت میں کلرز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا اور میرب کا کردار ادا کرنے کے لیے کچھ چہرے پہلے چنے جاچکے ہیں۔

ظاہر ہے یہ کزنز کے درمیان محبت کی کہانی نہیں ہوگی اس لیے اس میں کچھ تبدیلیاں آسکتی ہیں کیوں کہ ہندو دھرم میں کزنز کی آپس میں شادی کی اجازت نہیں۔

کنیکا مان اور عائشہ سنگھ

بھارت کے معروف اداکار جیتیندر کی صاحبزادی ایکتا کپور کی عقابی نظریں اس ڈرامے کی ہیروئن کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ  پر مرکوز ہیں جن سے اس حوالے سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔ تاہم غالب امکان یہ ہے کہ کنیکا کو اس رول کے منتخب کرلیا جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ’تیرے بن‘ کا ہندوستانی ورژن کتنی دھوم مچاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟