عاطف بٹ نے ای اسپورٹ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ کے عاطف بٹ نے لاہور کے ہیرا کو شکست دیکر ورلڈ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا، چیمپئن شپ رومانیہ میں کھیلی جائے گی۔

عاطف بٹ نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ ’’میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ میں نے ورلڈ اسپورٹس چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، میں عالمی سطح پر اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کروں گا، دنیا کی بہترین ٹیموں سے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے موقع ملنے پر شکر گزار ہوں‘‘۔

ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ خیبرپختونخوا اور پاکستان ای سپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہ نیشنل ای سپورٹس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے آن لائن اور آف لائن حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ان کے ہمراہ ، پاکستان ای سپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نصر من الله بٹ، صوبائی سیکرٹری محمد ثاقب سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

ٹیکن 7 فائنل میں عاطف بٹ نے ہیرا کو ہرایا۔ کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان بھر سے مجموعی طور پر 1500 افراد نے 6 گیمز ڈوٹا 2، سی ایس گو، پب جی موبائل، موبائل لیجنڈ بینگ بینگ، ٹیکن 7 اور ای فٹ بال میں حصہ لیا۔

آن لائن اور آف لائن رائونڈ 25 فروری سے شروع ہوا تھا آف لائن ایونٹ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ دیگر ایونٹس کے فاتح افراد جنوبی ایشیا کی سطح پر کوالفائنگ رائونڈ کھیلیں گے جس کے فاتح ورلڈ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ