سابق بھارتی کپتان کا بطور ’ٹکٹ کلیکٹر‘ اپائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ’سائٹ‘ ایکس پر بھارتی براڈ کاسٹر نے بھارت کے لیے ورلڈکپ جیتنے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا بھارتی ریلوے میں تقرری کا خط شیئر کیا، جسے شائقین کی جانب سے بھرپور شیئر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دھونی بھارتی ٹیم میں کھیلنے سے قبل ہندوستانی ریلوے میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، جس کا انہوں نے کئی پروگرامز میں برملا اظہار بھی کیا جب کہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایم ایس دھونی، دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں بھی ان کی بھارتی ریلوے میں کام کرنے کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

مہندر سنگھ دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ جبکہ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹ بھارت کو جتوائے۔

یاد رہے کہ دھونی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کو 5 ٹائٹلز جتوانے والے بھی پہلے کپتان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp