وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اے ایس پی شہر بانو کو نوجوان افسروں کے لیے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے اے ایس پی شہربانو نے نوجوان افسروں کے لیے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی ہے۔
جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) سیدہ شہر بانو نے ملاقات کی، ملاقات میں اے ایس پی شہر بانو نے اقلیتی کمیونٹی اور ٹرانس جینڈرزکے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی اور لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں جانوروں کے ریسکیو سینٹرز کے مسائل کے بارے میں بھی ان کو آگاہ کیا۔
مریم نواز کی اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو تھپکی، شہر بانو نقوی نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کی، آپ کا کردار قابل تقلید ہے، مریم نواز@MaryamNSharif @OfficialDPRPP #WENews #MaryamNawaz #PunjabPolice pic.twitter.com/wf6jHyDiUb
— WE News (@WENewsPk) March 7, 2024
اے ایس پی شہر بانو نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اچھرہ واقعہ پر جراّت کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہربانو کو شاباش دی۔
اس موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے اے ایس پی شہر بانونقوی کو نوجوان افسروں کے لیے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اے ایس پی شہربانو نے نوجوان افسروں کے لیے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اے ایس پی سیدہ شہر بانونقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قوم کی بیٹی و ہیرو ASP شہربانو نقوی کا حوصلہ بڑھایا pic.twitter.com/wTMaTR6UZd
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) March 7, 2024
مریم نواز شریف نے اے ایس پی شہربانو کو یقین دلایا کہ معاشرے کے قابل رحم طبقات کا تحفظ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔’تحفظ مرکز اور میثاق سینٹر کا دورہ کروں گی۔‘
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ایس ایس پی لاء اینڈآرڈر محمد عثمان ٹیپو بھی موجود تھے۔