فارم 45 کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، بابر اعوان

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے فارم 45 کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ووٹ چھین کر لے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ کوئی فتح کا مال نہیں ہے، یہ نشستیں ہمیں ان سے برآمد کرنی ہیں۔

فارم 45 کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ان کی جماعت اپنے ووٹ بچانے کے لیے تمام جمہوری اور آئینی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

بابر اعوان نے انتخابات میں دھاندلی کے ضمن میں اپنی جماعت کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نشست ہارنے والی خاتون کو وزارت اعلیٰ کا تحفہ دیا گیا، انہیں چاہیے کہ شکست تسلیم کریں اور اپنے ابو اور چچا کو حوصلہ دیں۔

بابراعوان نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عمران خان کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جائیں۔ ’عمران خان ہی اس وقت ملک کو سہارا دے سکتا ہے، ہارے ہوئے لشکر کے ہاتھ میں پاکستان کی تقدیر نہیں دی جاسکتی۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp