شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں کو سماعت کے لیے جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، 5 رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ دیا۔فیصلہ کے خلاف وفاق و صوبوں کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل میں 6 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ معطل کردیا۔ فوجی عدالتوں کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیلوں کو 18 مارچ کے عدالتی ہفتہ میں سماعت کے مقرر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp