حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اس رمضان المبارک میں عمرہ پر جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویزا حاصل کرنے کا عمل جاری ہے لیکن وہ یہ بات یقینی طور پر نہیں کہہ سکتیں کہ آیا وہ ویزا حاصل کر پائیں گی یا نہیں۔
راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت کے دوران میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ماضی کو ختم کر کے زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے کی طرح خوش رہنا چاہتی ہوں ، میں اب رونا نہیں چاہتی۔
View this post on Instagram
میں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہوں کیونکہ زندگی بہت خوبصورت ہے۔ جو چلا گیا اس کے پیچھے رونے کا فائدہ نہیں ہے۔ میں نئے سرے سے آغاز کرنا چاہتی ہوں۔ اب آپ ہنستی ، کھیلتی ، ناچتی ، گاتی راکھی ساونت کو پائیں گے۔
راکھی ساونت نے ماہ رمضان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ رمضان میں جم نہیں آ پائیں گی کیونکہ روزے میں صرف نماز پڑھنا ہے اور بھوکے رہنا ہے۔
عمرے پر جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے خالد ماموں، واحد بھائی میرا حلف نامہ بنوا رہے ہیں تا کہ میں عمرے پر جا سکوں، میں روزے اچھی طرح سے رکھنا چاہتی ہوں تا کہ میرے پچھلے گناہ دھل جائیں اور اگر میں رمضان میں عمرہ پر جاتی ہوں تو میرا نصیب کھل جائے گا۔
میں نے اسلام قبول کیا ہے ، مجھے نہیں پتہ کہ میرا حلف نامہ بن پائے گا یا نہیں بن پائے گا۔ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔
میں صرف اتنا کہوں گی کہ میرا تعلق خدا سے ہے ، اگر انہیں لگتا ہے کہ میں تہہ دل سے نماز پڑھ رہی ہوں ، سچائی سے اسلام کو فالو کر رہی ہوں تو عمرہ پر میں ضرور جاؤں گی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے قریبی دوست عادل خان درانی سے شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر انہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور ان میں علیحدگی ہونے والی ہے۔