FIA کی کارروائی، جعلی واؤچرز کے ذریعے کروڑوں کی ہیراپھیری میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی صوفی عبدلحفیظ چاچڑ کی زیر نگرانی جعلسازی کے ذریعے بینکنگ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا۔

تحقیقات پر پتا چلا کہ بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی میں ہونے والے فراڈ میں بینک عملہ ملوث ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سابق آپریشن منیجر ینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی، شاہین شاہ نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر جعلی واؤچرز کے ذریعے بینک کے ایکسپینس اکاؤنٹ سے مختلف اوقات میں -/132,680,313 روپے مختلف وینڈرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کر کے  کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 06/2024 درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے فراڈ میں ملوث بینک آف پنجاب کے ملازم 2 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زعیم اقبال شیخ کی تفتیشی افسر رانا ثنااللہ کو تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp