ایف آئی اے کی کارروائی، سنگین جرام میں ملوث ملزمان گرفتار

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو بیرون ملک سے پاکستان آنے پر گرفتار کر لیا ہے، جبکہ جعلی ویزے پر آنے والے مسافروں کو بھی دھر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے سنگین مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں سہیل انجم، محمد اشرف، عبدالعزیز اور محمد سرور شامل ہیں، ملزم سہیل انجم اور محمد اشرف پنجاب پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔

ملزم سہیل انجم کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا جس کے خلاف سال 2012 میں صدر پولیس اسٹیشن چکوال میں مقدمہ درج تھا اور اس کا تعلق سوات سے ہے۔

ملزم محمد اشرف کو بھی بیرون ملک سے  پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا جس کا تعلق ناروال سے ہے، ملزم کے خلاف رواں سال تھانہ شاہ غریب ناروال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید براں ملزم عبدالعزیز اور محمد سرور کے پاسپورٹ پر جنیوا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ ملزمان نے جنیوا میں رہائش پذیر ایجنٹ سے 35 ہزار روپے فی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کیے تھے، ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp