چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب، مریم نواز کی شرکت

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری کے دوران جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس باقر نجفی، ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر سمیت سینئر وکلا نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گورنر ہاؤس آمد پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن اور سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا، چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان حلف لینے کے بعد ہائیکورٹ پہنچے تو انہیں پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

یاد رہے گزشتہ روز صدر عارف علوی نے 3 ججوں کی سپریم کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔ صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی تھی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی۔

نعیم اختر افغان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

واضح رہے صدر مملکت نے جسٹس محمد ہاشم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن