جاپانی ٹی وی سیریز ’ڈریگن بال‘ کے خالق اکیرا توریاما انتقال کر گئے

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کی انتہائی مقبول عام ٹی وی سیریز ڈریگن بال کامکس اور اینیمی کارٹونز کے خالق اکیرا توریاما 68 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔

جمعے کو ان کی پروڈکشن ٹیم نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں بتایا کہ توریاما کی موت یکم مارچ کو ایکیوٹ سبڈرل ہیماٹوما کیفیت کی وجہ سے ہوئی تھی جس میں دماغ کی شریانوں میں خون لوتھڑے بننے سے جم جاتا ہ

تورایا نے پہلی بار سنہ 1984 میں ڈریگن بال سریز کی تھی جس کی دنیا میں بے پناہ مقبولیت کے باعث اسی نام سے لاتعداد اینیمیٹڈ سیریز، فلمیں بنیں اور وڈیو گیمز جاری کی گئیں ۔

ڈریگن بال میں سون گوکو نامی ایک لڑکا دکھایا گیا جو مختلف ڈریگنز پر مشتمل جادوئی گیندوں کو جمع کرتا ہے تاکہ زمین کو برے دشمنوں سے بچانے کی لڑائی میں اس کی اور اس کے اتحادیوں کی مدد کریں۔

توریاما اس سے قبل سنہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں اپنے کامیڈی ڈرامے ’ڈاکٹر سلمپ‘ کے لیے مشہور تھے جب انہوں نے ڈریگن بال بنائی جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی یہ تخلیق چینی طرز کی کنگ فو فلموں سے متاثر تھی۔

سنہ 1990 کی دہائی میں ’ڈریگن بال زیڈ‘ جاری کی گئی اور توریاما بڑی ’ڈریگن کویسٹ‘ گیمز کے لیے ڈیزائن ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں تورایا نے کہا تھا کہ انہیں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ ڈریگن بال دنیا بھر میں اتنی بڑی ہٹ کیوں ثابت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اس سیریز کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تو وہ جاپان میں لڑکوں کو خوش کرنا چاہتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp