سرچ انجن گوگل نے ’انکل سرگم‘ کا ڈوڈل کیوں لگایا؟

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے آج پاکستان کے معروف فنکار فاروق قیصر کے مزاحیہ کردار’ انکل سرگرم‘ کا ڈوڈل لگایا ہوا ہے، یہ ڈوڈل دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کو تو خوشگوار حیرت ہوتی ہی ہو گی لیکن سوال یہ ہے کہ گوگل نے فاروق قیصر کی اصل تصویر کے بجائے ان کا ڈوڈل کیوں استعمال کیا؟

گوگل پر جو آپ ڈوڈل دیکھ رہے ہیں، یہ فاروق قیصر کے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے معروف شو ’کلیاں‘ سے لیا گیا ہے، فاروق قیصر نے کلیاں میں اپنے کردار ’انکل سرگم‘  سے بے پناہ شہرت کمائی، لوگ آج بھی انہیں اسی نام سے جانتے ہیں۔

یہ 1990 سے پہلے کا دور تھا جب کیبل ٹی وی اور کارٹون نیٹ ورک کا دور نہیں تھا تب فاروق قیصر (انکل سرگرم) تھے جنہیں ٹیلی وژن پر دیکھنے کے لیے بچے بے قرار رہتے تھے۔

فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ پھر فائن آرٹس ہی میں ماسٹرز ’’رومانیہ‘‘ سے کیا جب کہ1999ء میں کیلی فورنیا، امریکا سے ماس کمیونیکیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔

70ء کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا۔ فن کار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، کارٹونسٹ، اسکرپٹ رائٹر، مصنف اور صوتی اداکار تھے ۔ انہوں نے اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کی۔

فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا مزاحیہ کردار ’انکل سرگم‘ ہے جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اُردو زبان کے پروگرام ’’کلیاں‘‘ میں ادا کیا گیا۔ کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی رہے۔

1993ء میں صدرِ پاکستان سے تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازے گئے،14 مئی 2021ء کو انتقال کرگئے۔

گزشتہ روز فاروق قیصر کا یوم پیدائش تھا جن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گوگل نے ان کے افسانوی کردار ’انکل سرگرم‘ اپنے ہوم پیج پر لگایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار