دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل ویمنز ڈے منایا گیا۔ گلگت میں مرکزی تقریب کا انعقاد اولڈ اسمبلی حال میں انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبرخان تھے۔
اس تقریب کا انعقاد وومن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) اور یو این وومن ، چیمبر آف کامرس گلگت ڈویژن ، روپانی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان ، یو این ڈی پی (گلاف) اور انوایرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
خواتین کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام نے خواتین کو اعلیٰ مقام اور مرتبہ دیا ہے، عورت معاشرے کا اہم کردار ہے، جس کے بغیر گھر ویران اور معاشرہ سنسان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے مردوں کے ساتھ عورتوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے برابری کا حق دیا ہے۔ ہماری حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سےاور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔
بہت سارے منصوبوں پر کام جاری ہے
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بہت سارے منصوبوں پر کام جاری ہے، اور گلگت بلتستان کے کے لیے ویمن ڈیولپمنٹ کا قیام خواتین کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا میری توجہ خواتین کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ رہے گی۔ ہماری حکومت آنے کے بعد خواتین کو بااختیار بنانے کے ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں اور ہم نے خواتین کو کابینہ میں بھی شامل کیا ہے، تاکہ خواتین امپاور ہوں۔
خواتین بے پناہ مسائل کا شکار ہیں،یاسمین کریم
یاسمین کریم جنڈر اسپیشلٹ نے چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کی خواتین بے پناہ مسائل کا شکار ہیں، پچھلے سال چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے ڈیمانڈ پیش کیا تھا جس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں کام کررہی مگر انہیں موقعے فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر خواتین مارکیٹ میں مختلف اشیا کے اسٹالز بھی لگائے گئےتھے۔