پی ایس ایل 9 : پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ایڈیشن 9 کے 25 میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کے 196 رنز کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 120 رنز پرہی آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹررز نے پشاور زلمی کے 197 رنز کے ہدف میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ پشاور زلمی کی ہی طرح 46  کے مجموعی اسکور پر گری جب سعود شکیل 24 اسکور بنا کر مہران ممتاز کی گیند پر خرم شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیسن رائے 16 رنز بنانے کے بعد لیوک ووڈ کی گیند پر حسیب اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

تیسری وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان ریلی روسو محض 8 رنز بنانے کے بعد صائم ایوب کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ بھی 61 کے مجموعی اسکور پر گری جب خواجہ نافع  5 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری جب لاری ایونز 12 رنز بنانے کے بعد عامر جمال کی گیند پر پاول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چھٹی وکٹ 97 کے مجموعی اسکور پر گری جب عقیل حسین 14 رنز بنانے کے بعد لیوک ووڈ کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ساتویں وکٹ 97 کے مجموعی اسکور پر گری جب عمیر یوسف 10 رنز بنانے کے بعد نوین الحق کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آٹھویں وکٹ 114 کے مجموعی اسکور پرگری جب محمد عامر 13 رنز بنانے کےبعد مہران ممتاز کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 نویں وکٹ 120 کے مجموعی اسکور پر گری جب سہیل خان 7 رنز پر خرم شہزاد کی گیند پر حسیب اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ، دسویں اور آخری وکٹ بھی 120 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب ابرار احمد صفر پر خرم شہزاد کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد حسنین نے 2 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پشاور زلمی کی طرف سے صائم ایوب، لیوک ووڈ، خرم شہزاد اور مہران ممتاز نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نوین الحق اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ایڈیشن 9 کے 25 میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اننگز کا شاندار آغاز کیا تاہم 46 کے مجموعی اسکور پرصائم ایوب 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 93 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد حارث 20 رنز اسکور کرنے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 100 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسیب اللہ خان 6 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ 136 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم ایک شاندار اننگز کھیلنے کے بعد 53 رنز اسکور کرنے کے بعد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ۔

پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ 147 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹام کوہلر کیڈمور 33 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چھٹی وکٹ 157 کے مجموعی اسکور پر گری جب عامر جمال 5 رنز بنانے کے بعد حسین کی گیند پر ایونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 157 کے مجموعی اسکور پر گری جب مہران ممتاز کو عقیل حسین نے کلین بولڈ کر دیا۔

پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ بھی 157 کے مجموعی اسکور پر گری جب لیوک ووڈ بھی عقیل حسین کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی طرف سے رومن پاؤل نے 28 رنز جب کہ نوین الحق نے 10 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے سب سے عمدہ بولنگ کی، انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp