پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے جوان یا افسر کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی کیوں کہ قوم کے بیٹے اتنے فالتو نہیں ہیں اوروہ اپنا فرض نبھانے کے لیے زمان پارک پہنچے ہیں۔
آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا۔ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 14, 2023
مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے لکھا کہ آپ کو لاشیں چاہئیں مگر ایسا کچھ نہیں ہوگا کیوں کہ وارنٹ پر بنی گالہ کا پتہ لکھا ہوا ہے زمان پارک کا نہیں اس لیے پہلے واپس عدالت جائیں اور ایڈریس ٹھیک کروائیں کیوں کہ یہی قانونی طریقہ ہے۔
ہمیں پتہ ہے آپ کو لاشیں چاہئیں لیکن ایسا کچھ نہی ہو گا، وارنٹ پر بنی گالا کا ایڈریس ہے زمان پارک کا نہیں، پہلے واپس عدالت جائیں پتہ ٹھیک کروائیں یہ قانونی طریقہ ہے https://t.co/zaIY1blb7N
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 14, 2023
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچی جہاں اسے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑااور اسی دوران مریم نواز نے ٹویٹ بھی کی جس کا فواد چودھری نے جواب دیا ۔