پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے گزشتہ روز ہونے والے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرعقیل حسین نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، لیکن کھلاڑی کی جارحانہ بولنگ بھی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکی۔
Aamer Jamal ☝️
Mehran Mumtaz ☝️
Luke Wood ☝️Gladiator @AHosein21 picks up his first #HBLPSL hat-trick 🔥👏#PurpleForce #HBLPSL9 #PZvQG pic.twitter.com/ePmQfTcvaf
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 8, 2024
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے پشاور زلمی کے خلاف ہیٹرک کی، انہوں نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پرزلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرعقیل حسین نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 23 اسکور دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لیکن اس کے باوجود پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔
That HAT-TRICK moment 💥#PurpleForce #HBLPSL9 #PZvQG pic.twitter.com/dLKqeRJ7Ac
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 8, 2024
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کے 196 رنز کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 120 رنز پرہی آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئی۔