ٹی 20 ورلڈکپ 2024، پیٹ کمنز پہلی ہیٹرک کرنے والے بولر

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی پہلی ہیٹرک کرلی ہے۔

پیٹ کمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہیٹرک کرنے والے مجموعی طور پر ساتویں اور بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلوی بولر بن گئے ہیں،انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

پیٹ کمنز نے اپنے تیسرے اوور کی آخری 2 گیندوں پر بالترتیب محمود اللہ اور مہدی حسن کی وکٹیں حاصل کیں اور چوتھے اوور کی پہلی گیند پر توحید ہردوئے کی وکٹ حاصل کرکے ہیٹرک کی۔

خیال رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹرک ہے ۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے پہلی ہیٹرک کرنے کا اعزاز آسٹریلیا کے بریٹ لی کے پاس ہے جنہوں نے اس فارمیٹ کے 2007 میں کھیلے گئے اولین ایونٹ میں بنگلادیش کے خلاف ہی یہ کارنام سرانجام دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی