پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آج کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے 177 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔
آج کے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 177 رنز اسکور کیے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
جواب میں کراچی کننگز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہدف 20ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا، اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
Right. Down. To. The. Wire. 🔥
For the second time in the season, we had a last-ball finish in a #KKvLQ match with Karachi Kings claiming a breathtaking win 👏#HBLPSL9 | #KhulKeKhel pic.twitter.com/gkFQVHWhZy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2024
لاہور قلندرز کی بیٹنگ
لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 177 رنز بنائے، اور ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فخر زمان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ اسکندر رضا 22، ڈیوڈ ویسا 24، شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رنز اسکور کر سکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ انور علی اور بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پوائنٹس ٹیبل
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، اس کے بعد پشاور زلمی کا 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ اور دونوں ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 9 پوائنٹس کے ساتھ ہی چوتھا نمبر ہے۔
کراچی کنگز کی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے، جبکہ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔