گیس کی سپلائی 6 گھنٹے تک معطل رہے گی، ایس ایس جی سی کا اعلان

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کے کام کی وجہ سے بلوچستان کے کچھ حصوں میں اتوار کو 6 گھنٹے کی گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

’ایس ایس جی سی ایل‘  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ، قلات، کچلاک، زیارت، سریاب، ہزار گنجی، نوا کلی، ماڑی آباد اور دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی 10 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رہے گی۔

گیس سپلائی کمپنی نے عارضی طور پر گیس کی بندش سے ہونے والی تکلیف پر صارفین سے معذرت کی اور مذکورہ بالا صارفین پر زور دیا کہ وہ اس عرصے کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کریں۔

7 مارچ کو ایس ایس جی سی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گیس کی فراہمی میں ’ لوڈ شیڈنگ‘ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ رمضان المبارک میں صرف سحر کے وقت صبح 3 بجے سے صبح 9 بجے اور سہ پہر 3 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کر سکے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کریں۔ یہ پیش رفت وزیراعلیٰ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیٹی کی لاش 20 برس فریزر میں محفوظ رکھنے والی ماں گرفتار

ڈیگاری غیرت کے نام پر دوہرا قتل: سردار شیر باز ضمانت پر رہا، مرکزی ملزم اب بھی مفرور

پنجاب میں قبضے ختم کرانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، فیصلے 90 دن میں ہوں گے: وزیراعلیٰ

گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، معاملات پھر طے نہ ہوسکے

انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی نئی ترمیم نہیں کی گئی، ایف بی آر

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی