شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ایک علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایک اور الگ کارروائی میں افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 2 دہشتگردوں نے ہلاک کر دیا گیا جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اورپاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp