متحدہ عرب امارات نے اڑنے والی موٹر سائیکل بنالی

بدھ 15 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ سے متاثر ہو کر اڑنے والی موٹر سائیکل متعارف کرا دی۔

یہ موٹر سائیکل یو اے ای اور جاپانی کمپنی نے مل کر تیار کیا ہے ، اس کا وزن 300 کلو گرام ہے اور اسے ایک مضبوط کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے۔

اڑنے والی اس موٹرسائیکل کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جو 20 میٹر کی بلندی تک اڑ سکتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل لگاتار 40 منٹ تک کا سفر کر سکتی ہے جس کے بعد اسے دوبارہ ایندھن کی ضرورت پڑتی ہے۔

یو اے ای میں موٹر سائیکل کی پروڈکشن شروع کرنے کے حوالے سے اس وقت منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ اس موٹر سائیکل کو ایمرجینسی صورتحال کے دوران میں سیکیورٹی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ موٹر سائیکل کچھ عرصہ قبل جاپان میں متعارف کرائی جاچکی ہے جہاں اس کی قیمت 5 لاکھ 55 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اس کی قیمت کیا ہو گی اس حوالے سے ابھی تک کچھ واضح نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp