وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی رمضان پیکج کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا اعلان

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان میں عوام کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے7 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا ہے۔ انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھانے کے ساتھ دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء فراہم کریں گے، شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچایا جائے۔

یکم سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سے کم نرخ پراشیاء دی جائیں گی۔ متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیاء پہنچائیں گے جبکہ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کے لیے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔

’ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہوسکے‘۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی اور موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ ریلیف پیکج کے ذریعے 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء بھی دی جائیں گی۔

’آٹے پر فی کلو 77 روپے اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی، اور رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیاء دی جائیں گی‘۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 مارچ کو ساڑھے 7 ارب روپے سبسڈی کے ساتھ رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا جس کو انہوں نے آج بڑھا کر 12 ارب ڈالر کر دیا ہے۔ رمضان ریلیف پیکج کے حجم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے پیکج کے دائرہ کار کو بھی وسیع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر