لیڈی ڈیانا کی بہو میگھن مارکل کو دوران حمل بعض سوشل میڈیا صارفین نے کیسے ہراساں کیا؟

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیڈی ڈٰیانا کی بہو اور برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ دوران حمل انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کیا گیا۔

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل ٹیکساس کے شہر آسٹن میں سالانہ ایس ایکس ایس ڈبلیو فیسٹیول میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک ہائی پروفائل پینل میں مقرر تھیں، انہوں نے اس موقع پر سوشل میڈیا کے ’بظاہر نہ ختم ہونے والے زہریلے پن‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آرچی اور لیلیبیٹ کی پیدائش سے قبل دورانِ حمل انہیں ’بلیئنگ اور بدسلوکی‘ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ہراساں کیا گیا تھا۔

میگھن مورکل نے گفتگو میں کہا کہ اب وہ اپنی بھلائی کے لیے اس طرح کے سوشل میڈیا تبصروں سے دور رہتی ہیں۔ جب میگھن مارکل یہ گفتگو کر رہی تھیں تو تقریب میں  شہزادہ ہیری بھی موجود تھے۔

میگھن نے کہا کہ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے بعض لوگ’انسانیت کو بھول گئے ہیں، آپ صرف اس کے بارے میں سوچ ہی سکتے ہیں کہ لوگ اتنے نفرت انگیز کیوں ہو گئے ہیں، یہ مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ یہ ظالمانہ فعل ہے، اس رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔‘

میگھن کا کہنا تھا کہ انھیں یہ بات پریشان کن لگی کہ خواتین آن لائن ایک دوسرے کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہیں۔ ’یہ سب سمجھ نہیں آتا، اگر آپ کسی خاتون کے بارے میں کچھ خوفناک چیزیں پڑھ رہے ہیں تو آپ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ کیوں شیئر کر رہے ہیں؟‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر یہ خاتون آپ کی دوست، آپ کی ماں یا آپ کی بیٹی ہوتی، تو آپ ایسا نہیں کرتے‘۔

۔ واضح رہے کہ 19مئی 2018 کو میگھن مارکل لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیری کے ساتھ شادی کرکے برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بنی تھیں گزشتہ سال 6 مئی کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ‘ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر’ رکھا گیا۔

جوڑے کے ہاں جون 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام للی بیت لیلی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp