’کردارکشی، نیب ٹرائل ، جیل سے لے کر ایوان صدر تک، ایک تصویر جو ہزاروں الفاظ سے بہتر ہے‘

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو خاتونِ اول بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائے گا۔ وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔ عام طور پر خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں آصفہ بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے ہمراہ ان کے بازو میں بازو ڈال کر چل رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر نو منتخب صدر آصف زرداری اور آصفہ بھٹو کی تصویر وائرل ہے جس میں آصفہ بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو سے ہو بہو مشابہت رکھتی ہیں۔

صحافی حامد میر نے آصف علی زرداری کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک تصویر ہزاروں الفاظ سے بہتر ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کردارکشی، نیب ٹرائل، جیل سے لے کر ایوان صدر تک ایک باکردار بیٹی باپ کا ہاتھ تھامے ڈنکے کی چوٹ پہ کھڑی ہے۔

علی نامی صارف لکھتے ہیں کہ خاتون اوّل آصفہ بھٹو کو ’بینظیر کا عکس‘ اور ’نائب صدر‘ جیسے خطاب بھی مل گئے۔

شوکت علی زرداری نے آصفہ بھٹو کی آصف علی زرداری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ تصویریں اپنے آپ میں کہانی ہوتی ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جیلوں سے صدارتی محل تک ایک بہادر بیٹی اپنے والد کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔ انہوں نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم بھی چلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘