خضدار:گاڑی پر بم حملہ،2 افراد جاں بحق

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے نجی گاڑی میں نصب کی گئی ڈیوائس کے دھماکے نے 2 افراد کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت نوید احمد اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

https://twitter.com/Deedagbaloch32/status/1635664082689728512?s=20

صوبے کوعدم استحکام کاشکارکرنے کی سازش ناکام بنائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں مگر ہم صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت ہونی چاہیے اور ہمیں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خضدار میں سیکیورٹی اقدامات کو بھی مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب