رمضان المبارک 2024: دنیا میں کہاں پر مختصر اور کہاں طویل ترین روزہ ہوگا؟

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت علاقائی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز کل 12 مارچ سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ سعودی عرب سمیت کئی مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

دنیا بھر میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، رواں برس 12 سے 17 گھنٹے تک کا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

اب جانتے ہیں کہ کن ممالک میں روزے کا دورانیہ طویل ہوگا اور کہاں پر کم سے کم وقت کا روزہ ہوگا۔

12 گھنٹے 44 منٹ کا روزہ کہاں ہوگا؟

2024 میں چلی میں سب سے کم وقت 12 گھنٹے اور 44 منٹ کا روزہ ہوگا، جو مختصر ترین ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور قرب و جوار کے ممالک میں روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

سب سے طویل وقت کا روزہ کہاں ہوگا؟

رواں برس سب سے طویل روزہ فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان رکھیں گے۔ یہاں پر اوسطاً 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp