کورونا پابندیاں ختم : چین کے دروازے سیاحوں کے لیے پھر کھول دئیے گیے

بدھ 15 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے کوویڈ 19 کے بعد عائد کردہ 3 سال کی پابندی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تین برس کی پابندی کے بعد اب غیر ملکی سیاحوں کوچین آنے کی اجازت دی جا رہی ہے جس کے لیے ویزے جاری کرنے کا عمل 15 مارچ سے شروع کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چین نے کوویڈ 19کے باعث ’زیرو کوویڈ‘ پالیسی کا اطلاق کیا ہوا تھا جس کے تحت اس نے اپنی سرحدوں کو بند کر رکھا تھا تاہم اب اس پالیسی کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

چین نے کوویڈ 19 کے باعث لگی پابندیوں کو دو ماہ پہلے بتدریج ختم کرنا شروع کیا تھا جس میں سب سے پہلے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط کا خاتمہ کیا گیا تھا۔

چینی سفارت خانے ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر رہے ہیں جس کے تحت 16 کیٹیگریز کے ویزے جاری کیے جائیں گے جن میں سیاح اور طلباء بھی شامل ہوں گے۔

چین نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 28 مارچ 2020 سے بیرون ملک سے آنے والے زیادہ تر مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں۔ اس وقت چین نے یہ کہا تھا کہ وہ پابندی عارضی ہو گی مگر وہ تین سال تک جاری رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp