گیلپ سروے: انتخابات 2024 میں کتنے فیصد افراد نے پارٹی وفاداری کی بنیاد پر ووٹ ڈالا

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں انکشاف کیا گیا کہ 52 فیصد پاکستانیوں نے جسے ووٹ دیا اس کا فیصلہ خود کیا نہ کہ برادری کے کسی اجتماعی فیصلے کے پیش نظر یا علاقے کے بڑوں کے حکم پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ووٹروں کے 48 فیصد نے ووٹ دینے کی وجہ برادری کا فیصلہ قرار دی۔ جب کہ سروے میں 64 فیصد نے اپنی برادری کے بجائے باہر کے امیدوار کو ووٹ دینے کے بارے میں بتایا۔

امیدوار کی ترقیاتی کام کروانے کی صلاحیت نے کتنے ووٹ کھینچے؟

سروے کے مطابق برادری کے امیدوار کو ترجیح دینے والے ووٹرز 15 فیصد تھے جبکہ ووٹ دیتے وقت 21 فیصد نے امیدوار کے ترقیاتی کام کروانے کی صلاحیت کو اپنے ووٹ دینے کی اہم وجہ بتایا۔

تجدید عہد وفا؟

گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 19 فیصد نے اپنی پارٹی سے وفاداری کی بنیاد پر جماعت کے منتخب امیدوار کو ووٹ دیا جب کہ 16 فیصد نے پولیس اور کچہری میں مدد لینے کے لیے امیدوار کو ووٹ دینے کی اہم وجہ قرار دیا۔

مذہبی اقدار و اخلاقیات کا خیال رکھنے والوں نے کتنے فیصد ووٹ لیے؟

کسی امیدوار میں مذہبی اقدار اور اخلاقیات کی حفاظت کا اہتمام دیکھ کر 14 فیصد افراد نے اسے ووٹ دے دیا جبکہ 13 فیصد نے ایسے تھے جنہوں نے امیدوار کی قانون سازی کی قابلیت کی قدر کرتے ہوئے اس کے نام پر ٹھپہ لگادیا۔

ایک فیصد ووٹرز نے کس چیز کو مدنظر رکھا؟

سروےمیں ایسے بھی نظر آئے جنہوں نے کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ جس امیدوار کو انہوں نے ووٹ دیا وہ ان کے ناپسندیدہ امیدوار کو ہرا سکتا ہے۔ ایسے ووٹرز کی شرح ایک فیصد تھی۔ علاوہ ازیں 7 فیصد ووٹرز نے دیگر وجوہات بتائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی

کھیل میں سیاست کو لانا افسوسناک ہے، اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید

مشتاق احمد خان کی اہلیہ کا شوہر کی رہائی کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کا انکشاف

’میں عمیر جسوال کی واحد بیوی ہوں، کسی سے موازنہ نہ کریں‘، گلوکار کی اہلیہ کا ناقدین کو واضح پیغام

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت