صدر آصف زرداری اور وزیرداخلہ محسن نقوی تنخواہ نہیں لیں گے

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکومتی خزانے سے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری ملک کو درپیش معاشی چیلینجز کے پیش نظر اپنی خدمات کے بدلے سرکاری خزانے سے تنخواہ نہیں لیں گے۔

  صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تنخواہ نہیں لیں گے

دوسری جانب سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حکومتی خزانے سے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی، جو پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی حمایت اور خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp