نئے چیف سیکریٹری سندھ آصف شاہ کون ہیں؟

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم کے تبادلے کے بعد سید آصف حیدر شاہ کا بطور چیف سیکریٹری سندھ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس تعیناتی سے قبل گریڈ 22 کے افسر آصف حیدر شاہ وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ تعینات تھے۔

سید آصف حیدر شاہ نے 1993 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ بطورکمشنرحیدرآباد اورکمشنرکراچی بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، آصف شاہ نے بطوراسپیشل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

آصف حیدر شاہ وفاقی سیکریٹری وزارت ثقافت اور وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن بھی رہ چکے ہیں، پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر ہیں، انہوں نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے، وہ ہارورڈ  یونیورسٹی سے ماسٹرز جبکہ ہارورڈ سمیت اسٹینفرڈ یونیورسٹی سے فیلوشپ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp