نیشنل بینک نے عجیب و غریب کرنسی نوٹ صارفین کو تھما دیے، وجہ کیا بنی؟

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام طور پر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بینکوں میں ان کا سرمایہ محفوظ ہے، اور اسی بنیاد پر زندگی بھر کی جمع پونجی بینکوں میں محفوظ رکھی جاتی ہے۔

موجودہ دور میں جہاں ڈیجیٹیل فراڈ عام ہو چکا ہے اور بینکوں میں پڑی لوگوں کی رقم بھی ہتھیا لی جاتی ہے، وہیں آج ایک عجیب و غریب واقعہ اور سامنے آ گیا۔

کراچی کی ایک نیشنل بینک برانچ کو مس پرنٹ کرنسی نوٹ جاری کر دیے گئے، صارفین کی نشاندہی پر معاملہ سامنے آیا تو ہلچل مچ گئی۔

مزید پڑھیں

یہ معاملہ کراچی کے ایک نیشنل بینک میں سامنے آیا جہاں پر عملہ صارفین کو مس پرنٹ تھماتا رہا، جب ایک صارف نے نشاندہی کی تو حقیقت آشکار ہوئی اور عملے کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا۔

جس بینک میں مس پرنٹ کرنسی نوٹ پہنچائے گئے اس کے مینیجر کا کہنا ہے کہ آج صبح جو کیش آیا، اس میں نوٹوں ایک سائیڈ پر پرنٹ ہے جبکہ دوسری سائیڈ بالکل سفید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کے غلطی سے اب تک کتنے صارفین کو یہ نوٹ دیے جا چکے ہیں۔

صارف کی نشاندہی پر ہمیں حقیقت کا پتا چلا، بینک مینیجر

بینک مینیجر نے مزید بتایا کہ صارف کی جانب سے نشاندہی پر جب کیش چیک کی گئی تو ہمیں معلوم ہوا ہے کہ نوٹوں کی ایک سائیڈ ٹھیک جبکہ دوسری مس پرنٹ ہے۔ اس شکایت پر جب مزید بنڈل چیک کیے گئے تو وہ بھی ایسے ہی تھے۔

معاملہ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے، ترجمان نیشنل بینک

دوسری جانب ترجمان نیشنل بینک نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینک برانچ سے ویڈیو ہماری پاس پہنچی ہے، اب ہم نے بینک مینیجر کے بیان کی بنیاد پر معاملہ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے بعد جب مزید تفصیلات سامنے آئیں گی تو حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل