کالا دھن کمانے والوں کے لیے بُری خبر، اسٹیٹ بینک کا تمام نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک میں کالا دھن کمانے کمانے والوں کو بُری خبر سنا دی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

گورنر کے مطابق نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا۔ نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کےساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہاکہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے مارچ تک مکمل ہو گا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت پاکستان 5 ہزار کا کرنسی نوٹ ختم کر رہی ہے تاہم بعد میں اسٹیٹ بینک نے اس کی تردید کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!