مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

مولانا فضل الرحمان کا مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر جماعتی ذمہ داران نے استقبال کیا۔

مولانا فضل الرحمان آج روضہ رسول پر حاضری دیں گے، اس کے بعد وہ مدینہ منورہ میں 3 روز تک قیام کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان 7 روز سے زیادہ دنوں تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp