علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکو نااہل قرار دینے کی درِخواست قابل سماعت قراردے دی۔ کیس کی ابتدائی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ کیس کی باضابطہ سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔

 

Ali Amin Ganda Pur Order by akkashir on Scribd

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ڈی آئی خان کو 26 مارچ سے پہلے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا جس میں 735 کنال زمین کے معاملے سے متعلق رپورٹ مانگی گئی ہے۔ کیس کی باضابطہ سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔

 تحریری فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور کی سنہ 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی اور مذکورہ غلط بیانی پر وہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔

الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp