ڈراما سنگ ماہ میں زاویار کی اپنے والد نعمان اعجاز کے ہاتھوں پٹائی کی روداد

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگ ماہ ایک کلاسک ہے جسے ناقدین سے لے کر سامعین تک سب نے پسند کیا۔ اس ڈرامے کے کردار شاندار تھے اور زاویار نعمان اعجاز کو بھی اس ڈرامے میں اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا۔

زاویار اور نعمان اعجاز کے کچھ اقساط میں کچھ مناظر میں باپ بیٹے کے درمیان کشیدہ ماحول بھی دکھایا گیا جس میں زاویار کو نعمان اعجاز کے ہاتھوں مار بھی کھانی پڑی۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں زاویار نے انکشاف کیا کہ دراصل نعمان اعجاز نے انہیں ان مناظر پر جب مارا تھا تو وہ تھپڑ اصلی تھے۔

اپنی وہ داستان بیان کرتے ہوئے زاویار نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں ایک سین سے پہلے بتادیا تھا کہ وہ انہیں حقیقی طور پر ماریں گے اور اسکرپٹ کے مطابق اس دوران زاویار کو ان کا ہاتھ پکڑ لینا ہوگا۔

اب ظاہر ہے کہ ایک بیٹے کے لیے باپ کی مار کھاتے وقت اس کا ہاتھ روکنا انتہائی نکلیف دہ ہوتا ہے جو کسی فرماں بردار بیٹے کے لیے تو ممکن ہی نہیں ہے۔

لہٰذا پہلے تو زاویار کو عجیب لگا اور وہ اپنے والد کا ہاتھ نہیں روک سکے لیکن انہوں نے اگلے ٹیک میں ایسا کر دیا۔

بعد ازاں ایک اور سین میں انہیں ایک بار پھر تھپڑ مارا گیا اور ان کے والد کا تھپڑ حقیقی تھا جس سے وہ منظر بالکل قدرتی لگا اور اس میں کوئی مصنوعی پن نہیں تھا۔

اس سین میں زاویار کی آنکھوں میں آنسو بھی حقیقی تھے کیوں کہ انہیں ڈرامے اور حقیقی زندگی والے اپنے والد کا تھپڑ اور لاتیں کھانی پڑی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp