سان فرانسسکو کا میلہ: شرکا میں سے ہر ایک کے لیے 8 پھولوں کا تحفہ

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر سان فرانسسکو کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع یونین اسکوائر پر یورپی پھولوں کا میلہ سجایا گیا جہاں نیدرلینڈز سے 80 ہزار گلِ لالہ (ٹیولپس) نمائش کے لیے پہنچائے گئے۔

اس نمائش کو دیکھنے کے لیے 40 سے 45 ہزار لوگوں نے ڈاؤن ٹاؤن کا رخ کیا جن میں سے 10 ہزار افراد پھول حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

میلے میں شریک ہر شخص کو 8 پھول چننے کی اجازت ملی جو بالکل مفت تھے۔

رنگا رنگ پھول لینے کے لیے ہر عمر اور مکتبہ فکر کے لوگ صبح سے ہی قطاریں بنا کر اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔ واضح رہے کہ سرخ ٹیولپس کو محبت، زرد کو خوشی جبکہ سفید ٹیولپس کو امن سے منسوب کیا جاتا ہے۔

نمائش میں گلِ لالہ اپنی بلب نماجڑ سمیت دستیاب تھا۔ یہ بلب مناسب نگہداشت کی صورت میں 3 ہفتے کے اندر نئے ٹیولپس کو جنم دیتا ہے۔

رنگوں اور خوشبوؤں سے بھرے اس میلے کے بارے میں مزید جانیں ثنا فاطمہ کی ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp