وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں جوہر ٹاؤن ماڈل بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹالز کا معائنہ کیا، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ دیکھے اور اشیائے خورونوش کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان بازار میں آنے والی خواتین سے گفتگو کی۔ ایک خاتون سے دریافت کیا کہ آج افطاری میں کیا بنا رہی ہیں؟ جس پر خاتون کا جواب میں کہنا تھا یہ زندگی کا سب سے مشکل کام ہے۔ اس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ یہ ہمارے گھر میں بھی مشکل ہے۔
مریم نواز کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ مریم نواز کی بات سن کے دلی خوشی ہوئی کہ مینیو بنانا صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہے، کہیں تو ہم بھی مریم نواز جیسے ہیں۔
مریم کی بات سن کہ دلی خوشی ہوئی کہ مینیو بنانا صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہے،کہیں تو ہم بھی میم جیسے ہیں😂🤣🤣 https://t.co/TZHxuW9tRH
— serial chiller🥶☻️🇵🇸 (@pitsiapa) March 12, 2024
سید عمران زیدی لکھتے ہیں کہ یہ ہر گھر کی کہانی ہے کہ آج افطار میں کیا بننا چاہیے۔
کہانی گھر گھر کی کہانی ہرگھر کی ❤️ https://t.co/baRoQlGjJG
— Syed Imran Zaidi (@sizaidi5) March 12, 2024
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ یہ عوام کا اپنی وزیراعلیٰ کے لیے پیار اور جذبات ہیں۔
Awam ka apni CM k liye pyar or jazbat❤️🥰 https://t.co/GEXbXyuVjF
— Rafia Raees (@ishalawan) March 12, 2024
ن لیگ کے حامی صارف پرویز سندھیلا نے کہا کہ یقیناً وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ رویہ ضرور تبدیلی لائے گا، بہرحال سب کچھ ہوجائے گا، آج کیا پکانا اس کا جواب نہیں ملے گا جس پر مریم نواز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے اور روزانہ کے مینو کا فیصلہ کرنا مشکل کام ہے۔
Yes 😀 https://t.co/IOk0QQEf3K
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2024
ایک صارف نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آپ نے آخری بار کھانا کب بنایا تھا؟
When did you cook last, ma'am? https://t.co/NGJjQmEVR7
— Democrat (@Ghoreezai) March 12, 2024