جوبائیڈن اور ٹرمپ باقاعدہ صدارتی امیدوار بن گئے، مقابلہ 5نومبر کو ہوگا

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائمری انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز دونوں رہنماؤں نے ریاست جارجیا، مسی سپی اور واشنگٹن میں ہونے والی پرائمریز میں کامیابی حاصل کی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار 81 سالہ جوبائیڈن اور ری پبلکن پارٹی کے امیدوار 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری انتخابات میں زیادہ مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یوں دونوں امیدوار مطلوبہ ڈیلی گیٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ دونوں امیدوار اب 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں مد مقابل ہوں گے۔ ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان رواں برس ہونے والے پارٹی کنونشنز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدر بائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ ان دنوں اپنی اپنی انتخابی مہم میں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ رائے عامہ کے ابتدائی جائزے بتاتے ہیں کہ ٹرمپ کو بائیڈن پر معمولی سبقت حاصل ہے، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ٹرمپ کو 4 مقدمات کا سامنا ہے جن میں انہیں کئی سال کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘