سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل، رائے شماری کل ہو گی

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سینیٹ کی 6 نشستوں پر انتخابات کل بروز جمعرات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے، بلوچستان سے سینیٹ کی 3 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پارلیمنٹ ہائوس، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔ اسلام آباد کی ایک نشست پر یوسف رضا گیلانی اور چوہدری الیاس مہربان مدمقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز سندھ اور بلوچستان اسمبلی پہنچا دیے گئے ہیں ۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp