48 سینیٹرز کے ریٹائرمنٹ کے بعد کس پارٹی کی نشستیں زیادہ ہوں گی؟

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوان بالا کے 48 یعنی نصف سے زائد سینیٹرز آج 11 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں، ان میں سے بیشتر یعنی 12 سینیٹرز کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، ن لیگ کے 11 سینیٹر، پاکستان تحریک انصاف کے 7 سینیٹر، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، جمیعت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی کے 2 دو سینیٹر، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ فنکشنل، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک سینیٹر اپنی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔

سینیٹ آف پاکستان کے مطابق اس وقت کل سینیٹرز کی تعداد 93 ہے، ان میں سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر وسیم سجاد، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، جماعت اسلامی کے مشتاق احمد، پیپلز پارٹی کے رضا ربانی سمیت 48 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت مکمل کر کے آج رات 10 بجے ریٹائر ہو جائیں گے۔

48  سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہی ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہے، جبکہ 7 سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 17 رہ جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد فی الحال 21 ہے لیکن 12 سینیٹرز کے ریٹائر ہونے کے بعد پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 9 رہ جائے گی اسی طرح  مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 18 ہے جو 11 سینیٹرز کے ریٹائر ہونے کے بعد 7 رہ جائے گی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 12 ہے، 6 سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد باپ سے وابستہ سینیٹرز کی تعداد 6 رہ جائے گی، جمیعت علماء اسلام کے 5 سینیٹرز میں سے 2 کے ریٹائر ہونے کے بعد جے یو آئی کے سینیٹرز کی تعداد 3 رہ جائے گی، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے 3 میں سے ایک سینیٹر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی ایوان بالا میں تعداد 2 رہ جائے گی۔

48  سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینیٹ میں اسلام آباد سے 2 نشستیں، پنجاب سے 12، خیبرپختونخوا سے 11، سندھ سے 12 اور بلوچستان سے 11 نشستیں خالی ہوں گی، اس کے علاوہ صوبہ پنجاب اور سندھ سے اقلیتوں کی بھی ایک ایک نشست خالی ہو جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد اپریل کے اوائل میں ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ