پی ایس ایل9: پلے آف میں کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لیگ میچوں کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد اب 4 ٹیمیں پلے آف میں ٹکرائیں گی۔

ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیمیں ہیں، جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

اس وقت ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، پشاور زلمی کا 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا تیسرا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چوتھا نمبر ہے۔

پلے آف میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ ہوگا؟

پوائنٹس ٹیبل پر موجود ٹاپ 2 ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کوالیفائر راؤنڈ میں کل مدمقابل ہوں گی۔ جو ٹیم بھی جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی، جبکہ میچ ہارنے والی ٹیم کو ایک چانس اور ملے گا۔

کوالیفائر راؤنڈ میں ہارنے والی ٹیم کا ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔

ایلیمنیٹر ون کی فاتح اور کوالیفائر کی ہارنے والی ٹیم کے درمیان ایلیمنیٹر 2 کھیلا جائے گا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل 18 مارچ میں کراچی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp