پی آئی سی میں زیرعلاج مریضہ مریم نواز سے مل کر کیوں رو پڑیں؟

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مریم نواز وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد خاصی متحرک ہیں اور وہ اسپتالوں سمیت دیگر اداروں کے سرپرائز دورے کر رہی ہیں۔

مریم نواز نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے موقع پر ایمرجنسی بلاک اور استقبالیہ کاؤنٹر کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کے مسائل معلوم کیے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مریم نواز نے ایک مریض کی شکایت پر کہاکہ بہت جلد گھروں تک ادویات سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔

مریم نواز وارڈ میں آئیں تو پشاور کی زیرعلاج مریضہ واجدہ گل ان سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے دل کا علاج کرانے کے لیے پشاور سے یہاں آنا پڑا۔ لاہور میں علاج کی اچھی سہولیات میسر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ مریضہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

مریم نواز نے اسپتال کے بستر پر گندی بیڈشیٹس دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، جبکہ وارڈ میں نصب اے سی کا پانی زمین پر گرنے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ یہاں سے صفائی کی جائے۔

ایک بزرگ مریضہ نے مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا لیڈر نواز شریف ہے، ان کو میرا سلام کہنا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز ایمرجنسی کاؤنٹر پر گئیں اور نرسوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp