چوہے چرس کے عادی ہو گئے، تھانے کے مال خانے سے چرس چرانا شروع کر دی

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر نیو اورلینز کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ چوہے پولیس ہیڈ کوارٹر کے مال خانے سے ضبط شدہ چرس چرا کر لے جاتے ہیں۔

انہوں نے سٹی کونسل کے اراکین کو بتایا کہ یہ چوہے چرس کے عادی ہو گئے ہیں اور ہمارے مال خانے سے چرس چوری کرتے ہیں۔

اراکین نے پولیس چیف کی اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کیونکہ آج تک کسی نے چرس کے عادی چوہوں کے بارے میں نہیں سنا تھا۔

جب پولیس چیف سے دریافت کیا گیا کہ چوہے چرس کیسے استعمال کرتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ چرس کھا جاتے ہیں۔ لیکن کیڑے مکوڑے کنٹرول کرنے کے ماہرین کا ماننا ہے کہ چوہے چرس نہیں کھا سکتے۔

میڈیا نے بھی پولیس چیف سے سوال کیے کہ چرس کھانے کے بعد چوہوں کا کیا رد عمل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چرس کھا کر وہ بالکل ویسے ہی ‘ٹُن’ ہو جاتے ہیں، جیسے انسان چرس پی کر ہوتے ہیں۔

ماہرین سمجھتے ہیں کہ چونکہ انسان اور چوہے کی بیالوجی میں کافی مماثلت ہے لہذا یہ بعید از قیاس نہیں کہ چوہے چرس کھا کر ‘ٹن’ ہو جاتے ہوں اور اس نشے کے عادی بھی ہو جائیں۔

چوہوں اور چرس کی کہانی تب سامنے آئی جب پولیس چیف کونسل اراکین کو باور کرانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت بوسیدہ ہو چکی ہے، گندگی بیان سے باہر ہے، اور خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ چوہے بآسانی مال خانہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسروں کی میزوں پر چوہے مینگنیاں کر دیتے ہیں، اور عمارت میں کاکروچوں کا بھی راج ہے۔

کونسل نے پولیس چیف کو بتایا کہ عمارت کی خستہ حالی کے پیشِ نظر وہ 7.6 ملین کی لاگت سے ہیڈ کوارٹر کو 10 سال کے لیے کسی پلازہ میں شفٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت 4 روزہ جنگ: انڈیا نے لڑائی سے جان چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لی، ’دی ہندو‘ کے اہم انکشافات

پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

مادورو کی گرفتاری کے بعد کیوبا شدید معاشی و سیاسی بحران کے دہانے پر

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد، بھارتی میڈیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟