انزیلا عباسی نے اداکاری کیوں چھوڑ دی؟

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انزیلا عباسی ایک فنکارہ ہیں جن کا تعلق ایک بہت ہی باصلاحیت گھرانے سے ہے اور ان کے خاندان کی 3 نسلوں نے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی خدمت کی ہے۔

ان کے والد شمعون عباسی اور والدہ جویریہ عباسی بڑے ستارے ہیں جبکہ ان کی خالہ انوشے عباسی بھی بہت مشہور اداکارہ ہیں۔

انزیلا نے خود کچھ پروجیکٹس کے ساتھ اپنے خاندان کے افراد کی طرح اداکاری کی اور بعد میں ماڈلنگ پر توجہ دی۔

انزیلا نے اب کچھ سالوں سے اداکاری چھوڑ دی ہے اور وہ ٹیلی ویژن اسکرینوں سے غائب ہیں اور اب وہ موسیقی میں اپنا کیریئر شروع کرنا چاہ رہی ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سے موسیقی سے وابستہ ہونا چاہتی تھیں اور اب آخر کار وہ وہی کر رہی ہیں جو انہیں تخلیقی طور پر پورا کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ڈرامے اور اداکاری کیوں چھوڑی۔

انزیلا کے مطابق ہمارے ڈراموں میں وہی ساس بہو کہانیاں ہیں جن سے وہ اتفاق نہیں کرتیں اور اسی وجہ سے وہ اداکاری سے دور ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں کام کرتے ہوئے لوگ آپ کو ایک پیاری سی سادہ لڑکی سمجھنے لگتے ہیں جو حقیقی زندگی میں ویسی نہیں ہوتی۔

انزیلا نے یہ فیصلہ کیوں کیا

انہوں نے اپنی امیج کے بارے میں بھی بات کی جہاں انہیں بہت سے لوگ بولڈ گردانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی اصول کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں اور یہ صرف اتنا ہے کہ لوگ اس سے واقف نہیں ہیں کہ وہ کون ہے۔

انزیلا کا کہنا تھا کہ وہ بالکل مختلف ہیں جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ایک بری انسان ہیں اور ان کی انفرادیت لوگوں کے لیے کبھی کبھی سمجھنا تھوڑا مشکل ہے تاہم اب انہوں نے یہ بات سمجھ لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘