وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی کے لیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کے دوران بتایا کہ سرکاری گاڑی کے لیےگرانٹ طلب کرنا معمول کی بات ہے۔
سرکاری گاڑی کی مرمت معمول کا کام ہے، اسے وزیر اعلی سے منسوب کرنا شرمناک حرکت ہے،
سی ایم آفس معمول کے مطابق گاڑیوں کی مرمت اور پارٹس تبدیل کراتاہے،مرسیڈیز کار کا ٹائر 10ہزار کلومیٹر کے بعد تبدیل ہوتاہے۔جبکہ مذکورہ گاڑی کے ٹائر 29 ہزار کلومیٹر چل چکے ہیں،مرسیڈیز کار کا ایک ٹائر… https://t.co/lBTlKfHpyQ— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) March 13, 2024
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹائروں کی تبدیلی کے لیے بھی مریم نواز کو مشکل سے قائل کرنا پڑا کیوں کہ ایک بار دوران سفر ایک ٹائر برسٹ بھی ہوچکا تھا جو ایک خطرناک بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معلوم یہ ہوا تھا کہ وزیراعلیٰ کی مذکورہ گاڑی کے ٹائر آخری مرتبہ اکتوبر 2022 میں تبدیل ہوئے تھے اور اُس وقت بھی ان کی قیمت کچھ کم نہیں بلکہ 2 کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس کہنےکو کچھ نہیں تو انہوں نے ٹائروں پر شور بپا کردیا ہے،۔
ہیلی کاپٹر کا معاملہ
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق عظمٰی بخاری نے کہا کہ وہ صرف ایک دن استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ روٹین کی تبدیلی تھی اس لیے ایسا کیا گیا۔